رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم اس وقت غم و غصے کی کیفیت میں مبتلا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلات کے مطابق
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر عمران خان کی تقریر میں خلل آتا رہا، سوشل میڈیا پر بیس لاکھ لوگوں نے عمران خان کی تقریر سنی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج کرانا پارٹی کا بنیادی حق ہے، تفتیش میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے، جتنی رکاوٹیں ہوں امید نہیں چھوڑیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم اس وقت غم و غصے کی کیفیت میں مبتلا ہے، احتجاج کا سلسلہ بڑھ بھی سکتا ہے کیونکہ ملکی معیشت شدید خرابی کا شکار ہے، آج ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ سازی کا مکمل اختیار ہے، ہمارے پلان کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد پہنچنا تھا، سیکیورٹی خدشات کے تحت رات میں پیدل لانگ مارچ جاری نہیں رکھ سکتے تھے، ہمارا مارچ مکمل طور پر پرامن تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر منصوبے کے تحت قاتلانہ حملہ کیا گیا، عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی، لوگ خان کے بیانئے سے جڑ گئے ہیں۔
شاہ محمود نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، ہم نے کارکنان کو پرامن احتجاج کا کہا ہے، جب ایک پارٹی کے سربراہ پر حملہ کریں گے تو ایسا ہی ردعمل آئے گا، ن لیگ کی جانب سے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل عمران خان نے صحت یاب ہونے کے بعد شوکت خانم ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز پہلے پتا چل گیا تھا مجھے وزیر آباد یا گجرات میں مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ کی تفصیل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی، اگلے روز پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی گئی، اراکین پارلیمنٹ کی منڈی لگی ہوئی تھی، اراکین کو خریدنے کیلئے چوری کا پیسہ لگایا گیا پر ہم نے فیصلہ کیا اس آکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے وہ کیا جو پہلے کبھی نہیں کیا، 10 اپریل کو جس طرح لوگ سڑکوں پر نکلے میں حیران ہو گیا، ہم نے عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے لوگوں کو نہیں خریدا، عدم اعتماد کے بعد لاکھوں لوگ خود احتجاج کرنے کیلئے باہر نکلے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عوام میں ہی واپس جانا تھا، 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی، ہمارا لانگ مارچ روکنے کیلئے انہوں نے گھروں میں گھس کر تشدد کیا، انہوں نے ہماری حکومت میں 3 لانگ مارچ کئے، کیا ان کے لئے لانگ مارچ جائز اور ہمارے لئے حرام ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News