Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل پانچ بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے، اسد عمر

Now Reading:

کل پانچ بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے، اسد عمر
اسد عمر

عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں صرف سیاسی انتقام لینے کی کوشش ہو رہی ہے، اسد عمر

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کل پانچ بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا ہ ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کراچی پولیس کی نفری نے پی ٹی آئی کے پرامن مارچ پر چڑھائی کر دی تھی، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی زخمی ہو گئے۔

جناح اسپتال سے شارع فیصل آنے والا راستہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ کارکنان نے شارع فیصل کا دوسرا ٹریک بھی بند کر دیا ہے۔

ریجینٹ پلازہ کے قریب کارکنان کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کیا جبکہ خواتین کارکنان کی بھی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔

Advertisement

شاہراہ فیصل پر پولیس کی لاٹھی چارج اور بھگدڈ سے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر زخمی ہو گئے جبکہ شارع فیصل پر پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

حراست میں لئے گئے مظاہرین میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زیر حراست مظاہرین کو پولیس موبائل میں منتقل کرکے نامعلوم مقام پر لے جایا جارہا ہے۔

آنسو گیس شیلنگ اور گرفتاریوں سے بچنے کے لئے مظاہرین منتشر ہوگئے جبکہ مظاہرین ایف ٹی سی پل کے قریب بڑی تعداد میں جمع بھی ہوگئے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، شزہ فاطمہ
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار
یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر