Advertisement
Advertisement
Advertisement

وطن عزیز کو آگے لے جانے کے لئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا، پرویز الٰہی

Now Reading:

وطن عزیز کو آگے لے جانے کے لئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا، پرویز الٰہی
Advertisement

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کوآگے لے جانے کے لئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاق صوبائی حکومت ہرمعاملے میں مداخلت کررہا ہے جبکہ وفاق کی جانب سے صوبائی امور میں مداخلت ناقابل فہم اورقابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کا پنجاب اورگلگت بلتستان کے ساتھ رویہ کسی طور بھی مناسب نہیں ہے جبکہ پاکستان چار اکائیوں، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان پر مشتمل وسائل کی دولت سے مالامال ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام اکائیاں مل کر ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا، وطن عزیز کوآگے لے جانے کے لئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا جبکہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی پاکستان اپنی منزل حاصل کرے گا-

Advertisement

پرویز الٰہی نے کہا کہ ہماری حکومت بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں، ان کی ترقی اور خوشحالی عزیز ہے جبکہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں پہلے سے بڑھ کر تعاون کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور پرویز الٰہی کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

 خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون لائق تحسین ہے ہم چوہدری پرویزالٰہی کے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں پنجاب حکومت کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صوبائی مشیر عامر سعید راں، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
شہریوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسزاستعمال کرنے کی ہدایت
سینیٹ کی 48 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار جاری
پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
ملک بھر میں آج موسم کیسا رہےگا؟
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر