Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کا پی پی پی خیبرپختونخواہ کے رہنما و پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر کے قتل کی شدید مذمت

Now Reading:

بلاول بھٹو کا پی پی پی خیبرپختونخواہ کے رہنما و پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر کے قتل کی شدید مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ خیبرپختونخواہ کے رہنما اور پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حاجی منظور خلیل اور ان کے بھائی واحد خلیل کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حاجی منظور خلیل اور ان کے بھائے واحد خلیل کا بہیمانہ قتل درندگی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ حاجی منظور خلیل شہید کے قتل سے پارٹی ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگئی۔

وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت قاتلوں کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہوگا۔

Advertisement

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس خونِ ناحق پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور وہ مظلوم خاندان کو انصاف دلوائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اور دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنے بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید حاجی منظور خلیل اور شہید واحد خلیل کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر