Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے فیصلے لندن میں کرنا حکمرانوں کیلئے شرم کا مقام ہے، بابر اعوان

Now Reading:

پاکستان کے فیصلے لندن میں کرنا حکمرانوں کیلئے شرم کا مقام ہے، بابر اعوان

بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریاست کے اہم ترین فیصلے لندن میں کرنا حکمرانوں کے لئے شرم کا مقام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے پہلے جب راج ناتھ سنگھ نے گلگت بلتستان پر قبضے کی کُھلی دھمکی دی تب تمہاری غیرتمندانہ ڈپلومیسی کہاں تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے مزید کہا کہ اُس عمران کو طعنے دے رہے ہو جو اول و آخر پاکستان میں ہے جبکہ پاکستان تمہارا ٹرانزٹ اور لندن تہارا مستقل ہے۔ شرم کرو، خاندانِ غلاماں

 

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں بیرونی سازش کی اپنی تھیوری کو خود ہی مسترد کر دیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی ذاتی سیاست کے لئے ملک کے سفارتی تعلقات کو تقصان پہنچایا، اس شخص کی مکاری اور جھوٹ سے قومی اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر