Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، اسد عمر

Now Reading:

پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، اسد عمر

اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہا کہ پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔

سابق فاقی وزیر اسد عمر نے چکوال میں لانگ مارچ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، عمران خان کو قتل کر کے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

‘ہمارے پاس دو راستے ہیں’

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں، ایک راستہ پرانا 75سالہ غلامی کا اور دوسراحقیقی آزادی کا ہے۔ پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چکوال غازیوں، شہداء کا قلعہ ہے، چکوال والے کسی کی غلامی قبول کریں ایسا ممکن نہیں۔

Advertisement

‘ہمیں عوام سے کوئی خطرہ نہیں’

سابق فاقی وزیر نے کہا کہ ہم عوام میں سے ہیں، ہمیں عوام سے کوئی خطرہ نہیں، ہمارے اور عوام کے درمیان رکاوٹیں نہ پیدا کی جائیں۔

 اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان آج اہم خطاب کریں گے، عمران خان اب دوتہائی اکثریت سے اسمبلی میں جائیں گے، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ: عمران خان آج شرکاء سے خطاب کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ دوسرے مرحلے کے 9 ویں روز آج چکوال کا رُخ کرے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کے 9 ویں روز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر حقیقی آزادی مارچ قافلے کی قیادت کرینگے، حقیقی آزادی مارچ قافلے کا چکوال شہر میں 6 مقامات پر استقبال کیا جائے گا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی قیادت میں قافلے کا صبح 11 بجے کلر کہار انٹرچینج پہنچنے پر رہنما تحریک انصاف پیر وقار استقبال کریں گے۔

دن 12بجے بلکسر پہنچنے پر حقیقی آزادی مارچ قافلے کا خیر مقدم ایم پی اے سردار آفتاب اکبر کریں گے،  قافلے کا دن 2 بجے دلہہ پہنچنے پر سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ استقبال کریں گے۔

Advertisement

حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ دن 2:30 بجے لطیفال پہنچے گا، تحریک انصاف کے رہنما سردار نجف استقبالیہ دیں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر قیادت قافلہ دن 3 بجےڈھڈیال پہنچے گا،ضلعی چئیرمین خورشید بیگ استقبال کریں گے۔

حقیقی آزادی مارچ قافلہ 3:30 بجے ہرل چوک پہنچے گا،وہاں تحریک انصاف رہنما راجہ طارق استقبالیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق چکوال میں حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر چکوال میں 4 بجے مارچ کے شرکاء سے مخاطب ہونگے۔

چکوال میں چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب براہ راست بڑی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

Advertisement

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شام پانچ بجے کے بعد بذریعہ وڈیو لنک کے ذریعے بھون چوک میں مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر