Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کا قطر بندرگاہ کا دورہ

Now Reading:

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کا قطر بندرگاہ کا دورہ
پاک بحریہ

پاک بحریہ میں ملجم کلاس کورویٹس کی شمولیت کی تیاریاں

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے قطر کی بندرگاہ کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کی قطر کی بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے اعلیٰ افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی این ایس تبوک کی انٹرنیشنل میگا ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پی این ایس تبوک فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گا۔

Advertisement

فیفا ورلڈ کپ 2022: ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت، قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں جاری فٹ بال میچز کی ریکارڈ ٹکٹوں کی فروخت  میں قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 ترجمان فیفا کا کہنا تھا کہ دو روز قبل سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچزکی  اب تک 30 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

فیفا ترجمان کا کہنا تھا کہ 2018  میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز تک 24 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئی تھیں لیکن قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کی اب تک 30 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں ۔

فیفا کے صدرکا کہنا تھا کہ فٹ بال ورلڈکپ میں شائقین کی دلچسی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔کورونا اور دیگر بحرانوں کے باوجود شائقین  کا بڑی تعداد میں میدان میں آنا حیرت انگیز  امر ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر