Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

Now Reading:

رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
انتہائی مطلوب ملزم

پاکستان رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ملزم عبدالباقر عرف رحمان چھوٹو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے بلوچ گوٹھ اورنگی ٹاؤن سے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو گر فتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ وایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم لیاری کے مختلف تاجروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ میں ملوث رہا ہے۔

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ لیاری گینگ وار اور راشد چکنا کے لیے منشیات کی خرید و فروخت میں بھی ملوث رہا ہے۔

ملزم اس سے پہلے بھی کئی بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement

گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں لیاری گینگ وار کے کارندوں اور پولیس کے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب ملزم مصطفٰی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق دو طرفہ شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم مصطفٰی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا جسکی جنگل سائیڈ مچھر کالونی میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے رات تین بجے چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔

دوران کارروائی ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جسکی جوابی کارروائی میں ملزم زخمی ہوا ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ اور عوامی کالونی سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم مچھر کالونی میں 30 اکتوبر کے پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مفرور تھا، ملزم 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں نجی ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں بھی ملوث تھا جبکہ ملزم ماضی میں لیاری گینگ وار کا سرگرم کارکن اور 4 افراد کے قتل میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔

Advertisement

ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جبکہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم کو قانونی ضابطے کی کارروائی ے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ملزم کے خلاف دہشتگردی و سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی 1 نمبر مہرالنساء ہسپتال کے قریب پولیس مقابلے میں دو مسلحہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کورنگی مہرالنسإ اسپتال کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد دو مسلحہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ دو پسٹل ایمونیشن، چار چھینے ہوئے موباٸل فون،اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے زیر استعمال سرقہ شدہ موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی ہے۔

گرفتار زخمی ڈکیت ملزمان کی شناخت نور عالم اور عبدالکریم کے نام سے ہوٸی ہے پولیس کے مطابق ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار زخمی ملزمان سے ضلع ملیر اور کورنگی کے مختلف مقامات پر بیشتر وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

Advertisement

پولیس کیجانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل
اسلام آباد پولیس کا سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ
جب تک انصاف کا بول بالا نہیں ہوجاتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے، آفتاب صدیقی
عمران خان کے ساتھ آخری سانس تک کھڑے ہیں، بلال غفار
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن
عوام الیکشن میں بھرپور بلے کا ساتھ دیں، آفتاب صدیقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر