
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بھارتی کشتی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ماہی گیروں کو گفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کُھلے سمندر میں بھارتی ماہی گیرکشتی کے خلاف کارروائی کی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کہا پاکستان کے پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی کشتی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارتی کشتی “کروپا” پاکستان کے سمندر میں سمندری قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کر رہی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ کشتی اور اس میں موجود 6 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا گیا اور کشتی اور اس میں موجود 6 ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News