Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت ساری ذمہ داری عدلیہ پر کیوں ڈالنا چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

وفاقی حکومت ساری ذمہ داری عدلیہ پر کیوں ڈالنا چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ساری ذمہ داری عدلیہ پر کیوں ڈالنا چاہتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے اور ادا کررہے ہیں، ساری ذمہ داری عدلیہ پر ڈال کر خود بری الذمہ ہونا کون سی منطق ہے، چیف ایگزیکٹو کے پاس تمام اختیارات ہیں اور عدلیہ پرسب ڈال رہے ہیں۔

‘اعتزاز احسن کی عمران خان سے ملاقات کا مجھےعلم نہیں’

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پرویزالہیٰ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، ن لیگ کا ڈس انفارمیشن سیل ہر جملے کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اعتزاز احسن کی عمران خان سے ملاقات کا مجھےعلم نہیں، اعتزازاحسن اور عمران خان ایک ہی ادارے میں پڑھتے رہے، اعتزاز احسن تیمارداری کیلئے آرہے ہیں تو ویلکم کرینگے۔

Advertisement

‘عمران خان مارچ کو لیڈ کرنے کی حالت میں نہیں’

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان مارچ کو لیڈ کرنے کی حالت میں نہیں، عمران خان اس پوزیشن میں نہیں کہ سفر کرسکیں، عمران خان ابھی چل نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس 2 بجے ہوگا، اجلاس میں تمام صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان سب کی تجاویزسن کر فیصلہ کرینگے اور مشاورت کے بعد اگلےلائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

فرخ حبیب کی بول سے گفتگو

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ریکوری میں کچھ وقت لگے گا، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تحریک پورے پاکستان میں شروع ہوچکی ہے، ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد عمران خان دوبارہ کال دیں گے، عمران خان اسپتال سے روانہ ہوکر پریس کانفرنس کرینگے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ رائیونڈ اجتماع کے باعث آج احتجاج معطل کردیا، مختلف شہروں میں آج احتجاج ہوگا، مخصوص شاہراہیں بند نہیں کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
"پنجاب کو ایسا آئی سی ٹی صوبہ بنانا چاہتی ہوں جہاں ٹیکنالوجی سب کیلئے قابل رسائی ہوں"
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر