Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا میرا مشن ہے،گورنر سندھ

Now Reading:

ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا میرا مشن ہے،گورنر سندھ
گورنر سندھ

نوجوان پاکستان کی ترقی کے سب سے بڑے ضامن ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا میرا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علامہ شہنشاہ نقوی نے اہل تشیع کو درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نےکہا کہ رہائش گاہ آمد پر گورنر سندھ کا شکر گذار ہوں، گورنر سندھ کا وژن شاندار ہے اسی انداز میں ملک و قوم کی بہتر خدمت کی جا سکتی ہے۔

ملاقات میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ میرا مقصد محبت اور ہم آہنگی قائم کرنا ہے، ہر مکتبہ فکر اورسیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقات کررہا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا میرا مشن ہے، موجودہ حالات میں اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ سب کو جذبات میں ہوش کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ سب کو مل کر ملک و قوم کی تعمیر میں حصہ لینا ہوگا۔

کامران خان ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی میں علامہ شہنشاہ نقوی کا کردار قابل تحسین ہے، امن و امان کے قیام میں علمائے کرام گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر