Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ کی فریال تالپور سے ملاقات، ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق

Now Reading:

گورنر سندھ کی فریال تالپور سے ملاقات، ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال صوبہ کی ترقی ، ترقیاتی منصوبے ، وفاقی تعاون، سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری مفت تعلیم اور صحت کے حوالے سے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرے سرد موسم میں سیلاب زدگان کو ہماری ضرورت ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جلد از جلد ریلیف کے کاموں کو مکمل اور سردی سے بچنے کی سہولیات ان تک پہنچائیں جائیں، صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ وفاق سے جو تعاون درکار ہوا وفاق صوبے کو فراہم کرے گا، وفاق و صوبہ کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

Advertisement

ملاقات میں فریال تالپور نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے مزید کہا کہ صوبےکی ترقی میں گورنرسندھ کا وژن شاندار ہے، معاشی شہ رگ کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گورنرسندھ نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر