
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے اور کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر کراچی کے ضلع کیماڑی پولیس و سندھ رینجرز نے مچھر کالونی میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کا انعقاد کیا اور پولیس و سندھ رینجرز کی مشترکہ بڑی کامیاب کاروائی سے دوران آپریشن مچھر کالونی کراچی میں واقع لال جمال گودام سے 14 عدد راکٹ برآمد ہوئے۔
موقع سے ایک ملزم بنام لال جمال ولد جمال خان گرفتار ہوا جبکہ ملزم کا ساتھی بنام محمد جمشید ولد محمد دین فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 691/2022 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News