
پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی پریڈ برائے سال 2022 کا انعقاد
پاک بحریہ کی سالانہ فلِیٹ ایفیشنسی پریڈ برائے سال 2022 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلِیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ خطے میں سمندری تحفظ، گوادر پورٹ اور سی پیک کی سیکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مزید کہا کہ دشمن کی آبدوزوں کا سراغ لگانا پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے فرائض کی انجام دہی میں فلِیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک بحریہ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News