پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی منطوری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی نے تحریک انصاف کے تمام ایم این ایز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، عمران خان نے تمام ایم این ایز کو سوموار کے دن اسلام آباد پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔
تمام ایم این ایز منگل یا بدھ کو اسپیکر کے سامنے جائیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو تمام اراکین اسپیکر کے چیمبر میں جائیں گے۔
مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ
اس دوران تمام این ایز اپنے پہلے سے جمع کرائے گئے استعفوں کی تصدیق کریں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فوری استعفے منظور کرنے کا کہا جائے گا۔
اسپیکر نے مطالبہ کیا تو اراکین اسمبلی دوبارہ استعفے لکھ کر دیں گے۔ اسپیکر جس طرح چاہیں، اراکین اسمبلی اسی طرح استعفے دینے کو تیار ہوں گے۔
اسپیکر نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر استعفے دینے کا کہا تو اراکین اسمبلی ایوان میں کھڑے ہو کر مستعفی ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News