Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم 6موٹروے کرپشن اسکینڈل، کمشنر بینظیرآباد ڈویژن اور ڈی سی نوشہرو فیروز تبدیل

Now Reading:

ایم 6موٹروے کرپشن اسکینڈل، کمشنر بینظیرآباد ڈویژن اور ڈی سی نوشہرو فیروز تبدیل

کرپشن اسکینڈل

کراچی: حیدرآباد تا سکھر موٹروے ایم 6 منصوبے کی کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بڑا ایکشن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم 6 موٹروے کرپشن کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر بینظیر آباد ڈویژن رشید زرداری اور ڈی سی نوشہرو فیروز شاہزیب شیخ کو تبدیل کردیا ہے۔

گریڈ 20 رشید زرداری کو کمشنر بینظیر آباد ڈویژن کے عہدے سے ہٹا کر علیم لاشاری کو نئے کمشنر بینظیر آباد ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے اور گریڈ 18 کے شاہزیب شیخ ڈی سی نوشہرو فیروز تعینات کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈی سی نوشہرو فیروز کا عہدہ کئی دن سے خالی تھا۔

واضح رہے کہ ایم 6 موٹروے منصوبے میں ہونے والی کرپشن پر ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں، اینٹی کرپشن سندھ نے نیب جیسے اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے دو ارب 37 کروڑ کی رقم کی واپسی کیلئے پریشانی کا شکار ہیں۔

Advertisement

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اب تک پرانے قوانین پر کام چل رہا ہے اگر نیب جیسے اختیارات مل جائیں تو رقم کی واپسی کرانے میں بھی آسانی ہوگی۔

یاد رہے کہ ایم 6 منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ڈی سی مٹیاری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ڈی سی نوشہرو فیروز تاشفین عالم اس کیس میں مفرور ہیں۔

نیب نے ایم 6 منصوبے کے راستے میں آنے والے سات اضلاع سے تفصیلات طلب کر رکھی ہیں، دوسری جانب ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن بھی معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے سندھ اسمبلی آڈوٹوریم میں صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم محبوب زمان کا کہنا تھا کہ مٹیاری کرپشن کیس میں ہمارے خانداں کا نام اچھالا گیا میں احتساب کیلئے تیار ہوں، جب پارٹی نے کہا تو وزارت سے الگ ہو جاؤں گا، میرے دادا نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ شپ کو ٹھکرایا ہے ہم پر لگائے گئے الزامات افسوسناک ہے، ہماری زمین کی خریداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خودکشی کی کوشش، اسمبلی ملازم نے پنجاب اسمبلی کی چھت سے چھلانگ لگا دی
زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
ہماری گندم کی پروڈکشن 40 لاکھ ٹن سے اوپر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی
 بحیرہ عرب میں موجود بادلوں نے کراچی کا رخ کرلیا
مریم نواز کے پروٹوکول سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر