Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی خواتین ونگ کا اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، رہائی کا مطالبہ

Now Reading:

پی ٹی آئی خواتین ونگ کا اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، رہائی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کے خواتین ونگ کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر پی ٹی آئی خواتین ونگ کی جانب سے اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جارہا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے خواتین ونگ کی جانب سے اعظم سواتی کی فوری رہانی اور سپریم کورٹ سے زاخود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خواتین آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر جی پی او چوک پر احتجاج کررہے ہیں  تاہم احتجاج کے باعث سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی طرف جانے والا روڈ ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا  ہے جبکہ پولیس نے سپریم کورٹ رجسٹری کے مرکزی گیٹ پر رکاوٹیں کھڑی کردیں گئی ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ اعظم سواتی کوانصاف نہیں ملا،دوبارہ گرفتارکرلیا گیا جس کے لئے ہم آج پٹیشن دائرکررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ 75 سالہ سینیٹرکواہلخانہ کےسامنےتشددکانشانہ بنایا گیا تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج خواتین اوربچےسپریم کورٹ رجسٹری کےباہرکھڑے ہیں، خواتین خودکوغیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں کیونکہ فضل الرحمان نےگھٹیازبان استعمال کی اور راناثنااللہ نےخواتین کوزدوکوب کیاسب کچھ ریکارڈپرہے۔

صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ خواتین کی چادر اورچاردیواری کےتقدس کاتحفظ کیاجائے اور اگر عورت کی عزت کاخیال نہ رکھاتوہم تمہیں بتائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملکی حالات دن بدن مزیدخراب ہورہےہیں، معیشت کابیڑہ غرق ہوگیا،ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔

اعظم سواتی کی گرفتاری پر ازخود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Advertisement

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعظم سواتی کی گرفتاری پر ازخود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کی گرفتاری غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر کی گی تاہم سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم بھی دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر