
‘محفوظ سمندر- خوشحال پاکستان’ پاکستان نیوی کے زیر اہتمام پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا لاہور میں آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ ‘محفوظ سمندر- خوشحال پاکستان’ کے عنوان کے تحت میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ منعقد کی جا رہی ہے ۔
کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے تقریب کا افتتاح کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بلیو اکانومی اور میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے آگہی کا فروغ ہے جو کہ میری ٹائم پالیسی سازی کے لیے مختلف آراء یکجا کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے ۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہورکشاپ میں اراکین اسمبلی ،بیورو کریٹس،ماہرین تعلیم اور میڈیا سے وابستہ شخصیات شریک ہیں۔
میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ اس ماہ کی 15 تاریخ تک منعقد ہوگی جس میں کیمپس میں سرگرمیاں شامل ہوں گی جس کے بعد کراچی، کوسٹل اینڈ کریکس ایریا اور نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پی این تنصیبات کا دورہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نیوی وار کالج میں 2017 سے ہر سال میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ میری ٹائم سیکٹر اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی ترقی میں مربوط نقطہ نظر کو فروغ دینے میں معاون ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News