Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی کمزور کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی نہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمن

Now Reading:

کسی کمزور کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی نہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمن
مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کسی کمزور کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مجاہد کالونی کراچی کے متاثرین کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں متاثرین نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں مولانا نے متاثرین کے مسائل تفصیل سے سنے اور انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر سندھ حکومت سے بات کروں گا، اسلام روز اول سے مجاہد کالونی کے معاملے میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نہ صرف مجاہد کالونی بلکہ ملک بھر میں کہیں بھی کسی کو خلاف قانون اس طرح کی کارروائیوں کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، لوگوں کو سنے بغیر انہیں ان کے گھروں سے محروم کرنا ٹھیک نہیں۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا کہ غریب عوام کو یک طرفہ اور بے رحمانہ اقدامات سے ان کے گھروں سے بے دخل کرنا افسوسناک ہے، ہم ملک میں کہیں بھی کسی کمزور کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت مجاہد کالونی کے متاثرین کو فی الفور اعتماد میں لے اور مزید کارروائی روکے اور متاثرین کو متبادل جگہ کی فراہمی تک جے یوآئی مزید کسی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی۔

ملاقات میں متاثرین کے وفد کے علاوہ جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری، مولانا عبدالکریم عابد، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی ، حاجی امین اللہ ، شرف الدین اندھڑ ، مولانا ناصرمحمود سومرو، مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا احسان اللہ ٹکروی ، مولانا فتح اللہ ، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مفتی عبدالحق عثمانی ، سیداکبرشاہ ہاشمی، مولانا زرین شاہ ، قاری نورالامین، مولانا اجمل شیرازی ، قاری فیض الرحمن عابد ، جمال کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر