ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں قوم کی نظریں بلاول بھٹو پر ہیں، امتیاز شیخ
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے قوم کو بڑی خوشخبری کی نوید سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق امتیاز شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ تھرکول سے 1320 میگاواٹ بجلی بنانے کے پلانٹ نے آزماٸشی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، یہ پلانٹ شنگھائی الیکٹرک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ 1320 میگاوٹ بجلی عنقریب نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی، اینگرو اور حب کو کے پاور پلانٹ سے 660،660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے کہ تھر بدلے گا پاکستان۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
