Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کیلئے ایک جامع منصوبے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

Now Reading:

خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کیلئے ایک جامع منصوبے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہ خصوصی افراد کی معاشرے میں شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے ایک جامع منصوبے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیرصدارت ایوانِ صدر میں خصوصی افراد کے حوالے سے اجلاس  ہوا جس میں چیف کمشنر اسلام آباد، وزارت تعلیم، عالمی ادارہ صحت اور ایوانِ صنعت و تجارت کے نمائندوں کی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے  ملک میں تمام تعلیمی سہولیات کو خصوصی افراد کی ضروریات کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور  دیا ہے۔

دوران اجلاس صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کی نقل و حرکت اور عوامی سہولیات تک رسائی بہتر بنا کر انہیں معاشرے کا فعال شہری بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراد باہم معذوری کو تعلیم، ہنر اور ملازمتیں فراہم کر کے معاشرے میں شامل کیا جانا چاہیے اور بتایا کہ خصوصی افراد کو معاون ٹیکنالوجیز فراہم کرنے اور ان کی معذوری کے اعتبار سے موزوں ملازمتیں دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 10 سے 15 فیصد یا تقریباً 22 ملین افراد خصوصی افراد پر مشتمل ہے، خصوصی افراد کی اتنی بڑی آبادی کو قیمتی اثاثے میں بدلا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے متعلقہ ادارے خصوصی افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ قوانین پر نظرثانی کیلئے مل کر کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹیز کو تمام سرکاری اور نجی عمارتوں، انفراسٹرکچر، سکولوں اور صحت کی سہولیات کا ایک جامع اور مستند آڈٹ کرنے کے لیے طرح تیار رہنا چاہیے، تمام تعلیمی اور تربیتی اداروں کی خصوصی افراد کو داخلے دینے کیلئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر کا پورا مہینہ خصوصی افراد کے مہینے کے طور پر منایا جانا چاہیے  اور ہدایات جاری کین کہسرکاری اور نجی شعبے کے ادارے خصوصی افراد کے حقوق کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر