Advertisement

محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری و سیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم

پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا۔ 

وزیراعظم نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر 2007 کا سیاہ دن عوام کی ایک محبوب راہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے۔

ملک اور جمہوریت کیلئے بے نظیر کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تمام عمر جہد مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے، ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی سربلندی، آمریت کے خلاف ان کی پرعزم اور نڈر عوامی و سیاسی تحریک تاریخ کا قابل فخر اور سنہرا باب ہے۔ قائد محمد نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک اور عوام کو میثاق جمہوریت کا تاریخی تحفہ دیا، ملک کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت ہمارے قائدین کی سیاسی بصیرت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے پاکستان میں ایک نئے سیاسی کلچر اور روایت کا آغاز ہوا۔

Advertisement

بے نظیر کی شہادت دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے

وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ اور واضح موقف اختیار کیا، ان کی شہادت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی دفاع کی مضبوطی، آئینی اداروں کی تقویت اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے انتھک خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی، ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سابق صدر زرداری، بلاول بھٹو سمیت اہل خانہ اور شہید بے نظیر بھٹو کے تمام وابستگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہید بے نظیر بھٹو سمیت تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version