عمران خان کا عوام سے خطاب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر جلد الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لینک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو حالات ہیں میں نے 70سال کی زندگی میں نہیں دیکھے۔
عمران خان نے کہا کہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں تحلیل کریں الیکشن کیلئے تیار ہیں، ہمیں اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے بار بار چیلنج کیا جا رہا تھا اور جب اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تو دو دو تحریکیں آگئیں۔
مزید پڑھیں؛ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے، عمران خان
ملک اندھیروں میں ڈوبا جا رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کیوں ہماری چلتی ہوئی حکومت کو گرایا گیا؟ ملک اندھیروں میں ڈوبا جا رہا ہے، میں ان پاکستانیوں سے بات کر رہا ہوں جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ملک جس تیزی سے تباہی کی طرف جا رہا ہے سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں؛ عمران خان کی زیر صدارت گورنر کی جانب سے اعتماد کے ووٹ لینے پر اہم اجلاس
یہ جنگ صرف میری نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ملک کی گروتھ ریٹ بڑھ رہی تھی، ایک آدمی نے ہماری حکومت کو گرایا، یہ جنگ عمران خان کی نہیں ہم سب کی ہے، اگر جلدی الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا، یہ لوٹ مار کر کے ملک سے بھاگ جاتے ہیں پھر ڈیل کر کے اور این آر او لے کر واپس آجاتے ہیں۔
ملک میں دہشتگردی عروج پر ہے
خطاب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں آج دہشتگردی بڑھتی جا رہی ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو پونے 2 ارب روپے بیرون ملک دوروں پر خرچ کر چکے ہیں، وہ پوری دنیا گھوم لیے مگر افغانستان نہیں گئے، سب سے زیادہ ضرورت افغانستان سے تعلقات بہتر کرنے کی ہے۔
آج پاکستان میں صرف قانون کی حکمرانی کا ہی مسئلہ ہے
عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان میں صرف قانون کی حکمرانی کا ہی مسئلہ ہے، جب تک ہم یہ جنگ نہیں لڑیں گے ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں، اگر ملک میں انصاف قائم نہیں ہو گا تو ہم تباہی کی طرف جائیں گے، اگر خیبرپختونخوا میں پولیسنگ پر پیسے خرچ نہ کیے گئے تو حالات اور گھمبیر ہونگے۔
پنجاب میں صرف مذاق ہو رہا ہے
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں مذاق ہو رہا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم الیکشن کروائیں، ہم اپنی دو حکومتوں میں الیکشن کروانے کو تیار ہیں، کبھی کہتے ہیں 2 صوبوں میں الیکشن کرائیں گے کبھی گورنر راج کی بات کرتے ہیں۔
خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی استحکام آنے تک معاشی استحکام نہیں آسکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
