وزارت خزانہ کی جانب سے گوگل ایپلیکیشن کو اس کی سروسز کی ادائیگی حامی بھر دی گئی ہے جس کے بعد گوگل کی پیڈ ایپس بھی بند نہیں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ کا رابطہ ہوا ہے اور بتایا ہے کہ وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز مان لی ہے۔
وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز مان لی، گوگل کو ادائیگی پر راضی
Advertisement“پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی،” (امین الحق).
وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ کا رابطہ ہوا.#GooglePlay pic.twitter.com/fSAAwGXPx2
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) December 1, 2022
اس حوالے سے وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کردیں جس کے بعد پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی اور پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا، ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
خیال رہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا، تاہم بروقت فیصلے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News