سربراہ پاک بحریہ اور مراکش نیول چیف کے درمیان بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مراکش کا سرکاری دورہ کیا ہے جس دوران ان کی مراکش نیوی کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ مراکش کے نیول سربراہ نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک بحریہ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر نیول چیف نے مراکش نیوی کو آئیندہ برس پاکستان میں منعقد ہونیوالی آٹھویں بحری مشق امن اور PIMEC-23 میں شرکت کی دعوت دی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے مراکش نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کمانڈر عراقی بحریہ کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News