Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Now Reading:

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
سیکیورٹی

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری تمام انتظامات کی فیلڈ میں خود براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

 سی پی او نے ٹیموں کی آمد سے قبل پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیوٹیز چیک کیں اور افسران و اہلکاروں کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں ہیں۔

سیکیورٹی کے حوالے سے سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ تمام افسران و اہلکار الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں، مشکوک افراد، اشیاء اور سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے انہیں چیک کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر افسر اور اہلکار کا کردار اہم ہے تاہمکرکٹ ٹیمز، میچز اور شائقین کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران واہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں  جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 432 افسران واہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

روٹ اور اسٹیڈیم سے ملحقہ عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں اور اسٹیڈیم کے گرد ونواح میں ایلیٹ فورس اورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے جہاں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستانی اسکپر بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پلیئرز کی دستیابی سے آگاہ کردیا تھا، انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی تھی۔

انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے 11 کھلاڑی کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ بک ڈے‘ منایا جارہا ہے
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن
بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز؛ بنی گالا میں طبی معائنہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی پراونشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
الیکشن کے بعد ملک استحکام آتا ہے لیکن پاکستان میں الیکشن بعد عدم استحکام بڑھا ہے، اسد قیصر
ایرانی صدر کا دورہ لاہور ، مریم نواز نے معزز مہمان کا استقبال کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر