
پاکستانی دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارتی عملے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم کابل میں سفارت خانے کے عملے پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر آج حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی حملے میں محفوظ رہے لیکن ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ اسرار محمد اس حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت فوری طور پر اس حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو پکڑ کر ان کا محاسبہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتی عملے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News