Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

Now Reading:

اسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج
اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج معیشت کا جو حال ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے، اس تباہی کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے، وہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، انہوں نے تمام اعداد و شمار غلط بتائے، ہم عمران خان کی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کو ایک چوری شدہ الیکشن کے ذریعے لایا گیا، درست فیصلے لیتے تو پاکستان اس جگہ نہ پہنچتا جس جگہ آپ نے کھڑا کر دیا، ہمارے پاس چوائس تھی ریاست یا سیاست، عدم اعتماد کے وقت لوگ ٹکٹوں کیلئے نواز شریف کے پاس لائنوں میں لگے ہوئے تھے، عمران سمجھتے ہیں ان کی سیاست ہے تو ریاست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو اچھی طرح جانتا ہوں اور وہ بھی مجھے اچھی طرح جانتا ہے، ہمیں جی ڈی پی 4.5 فیصد پر ملی جسے 6.10 پر چھوڑا، ہمیں پہلے سال 244 بلین ڈالر کی معیشت ملی، ہم 5 سال میں 356 بلین ڈالر پر لے کر گئے، ہم نے فی کس آمدنی میں 379 ڈالر کا اضافہ کیا، آپ کے دور حکومت میں فی کس آمدنی میں صرف 30 ڈالر کا اضافہ ہوا، ٹیکسز کی ہماری شرح 9.8 فیصد تھی انہوں نے 9.9 پر چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کو کھلا چھوڑ دیا، خان نے عوامی مسائل کی کوئی فکر نہیں کی، ہم 5 سال میں سی پی آئی کو کم کر کے 5.6 فیصد پر لے کر آئے، عمران خان حکومت میں مہنگائی میں پونے 300 فیصد اضافہ ہوا، خان نے پاکستان کے ذمے واجب الادا قرض کی رقم غلط بتائی، انہوں نے جان بوجھ کر ملک کو دنیا کے سامنے بدنام کیا، ہمارا آخری سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2 ملین ڈالر تھا، خان کے دور میں ریکارڈ قرضے لیے گئے۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.4 ارب روپے پر چھوڑ کر گئے، عمران نے معیشت کے تمام اعشاریوں کا بیڑا غرق کیا، عمران خان نے ملکی قرضوں میں بے پناہ اضافہ کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان شکر کریں ہم نے سیاست کی بجائے ریاست بچانے کا فیصلہ کیا، ہمارے دور میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا تھا، ہم 5 سال میں سی پی آئی کم کر کے 5.6 فیصد پر لے کر آئے، عمران خان اپنے معاشی ماہرین کو لے آئیں، اعداد و شمار پر براہ راست بات کر لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مالی خسارہ بھی بڑھایا، اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں اپنی سیاست کی قربانی دے رہی ہیں، عمران خان مہربانی کریں اور جوش خطابت میں جھوٹ نہ بولیں، خان نے گھڑیاں تک بیچ دیں، کیا کام نہیں کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم
پی ٹی آئی رہنما رہائی کے لیے ڈیل نہیں کریں گے، یاشمین راشد
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا، ملک احمد خان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر