گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سر سبز و شاداب اور صاف ستھرا کراچی ہمارا مقصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کیماڑی کی راشد سی فوڈ اسٹریٹ گئے اور وہاں موجود عوام اور دوکانداروں سے بات چیت کی جبکہ عوام نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بیماری کی باعث کچھ دن عوام سے دور رہا لیکن اب طبیعت بہتر ہوتے ہی عوام کے درمیان موجود ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے اپنا رشتہ کسی صورت نہیں توڑوں گا اور عوام سے ان کے مسائل معلوم کرتا ہوں تاکہ حل کے لئے اقدامات کرسکوں۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے، کامران خان ٹیسوری
ان کا کہنا تھا کہ سی فوڈ اسٹریٹ پر عوام کی بڑی تعداد میں موجودگی خوش آئند ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے تمام اقدامات اور ملاقاتوں کا مقصد کسی بھی طرح سیاسی نہیں ہے، میں صرف اور صرف لوگوں کو باہم جوڑنا چاہتا ہوں اور اس مقصد کے لئے کوشش کرتا رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی کے لئے سب کو مل کر قدم بڑھانا ہوگا، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ سر سبز و شاداب اور صاف ستھرا کراچی ہمارا مقصد ہے، شہر کی روشنیوں کی بحالی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ساتھ لوگوں نے تصاویر اور سلفیاں بھی بنوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
