Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کے ہر غیرآئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں، پرویزالہیٰ

Now Reading:

اپوزیشن کے ہر غیرآئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں، پرویزالہیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن کے ہر غیرآئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں، پرویزالہیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ہر غیرآئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔

وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فیصل آباد کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیاست عبادت ہے، بدقسمتی سے کچھ عناصر نے سیاست کو بیوپار بنا لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہر آنے والے لمحے مضبوط تر ہو رہا ہے، بے پرکی اڑانے والے اپنے مذموم عزائم میں ہمیشہ کی طرح ناکام ر ہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت ہے، بدقسمتی سے کچھ عناصر نے سیاست کو بیوپار بنا لیا ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ضمیروں کے سودے کیے جا رہے ہیں۔

ن لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے

Advertisement

پرویز الہیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کے ہر غیر آئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں، ن لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، ترقی کے سفر میں بلاتخصیص ہر شہر کو شامل کیا ہے، کوئی علاقہ، قصبہ، شہر ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔

پی ڈی ایم حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی

دوسری جانب فرخ حبیب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر اب سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپوزیشن کے ہر غیرآئینی ہتھکنڈے کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ

دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں ہے

اجلاس میں پرویز الہیٰ نے اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھ رہی ہے، خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والی فیکٹری ن لیگ کے گھر لگی ہوئی ہے، پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں، ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کو مجبور کرنے کیلئے کیسز بنائے گئے، بیرسٹر گوہر
کل کافیصلہ آئینی نہیں، سیاسی تھا، فیصلے کی ہوم ڈلیوری کی گئی، خواجہ آصف
عدت میں نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار، رہائی کے روبکار جاری
معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے، وزیراعظم
کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم کو موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
سندھ ہائیکورٹ؛ جسٹس محمد شفیع صدیقی 27 ویں چیف جسٹس بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر