Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں کے ساتھ حق تلفی ہورہی ہے، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں کے ساتھ حق تلفی ہورہی ہے، مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال

ہمارا مطالبہ ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے فوری بعد انتخابات کا انعقاد ہو، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں رہنے والے ہر انسان کو حقوق حاصل ہوتے ہیں  لیکن سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں کے ساتھ حق تلفی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صدیوں پہلے مقامی حکومت کا نظام روشناس کرایا گیا تھا جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ حکومت میں بیٹھے لوگ گلی گلی محلے محلے جاکر ان کے مسائل حل نہیں کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو اس وقت بحران سے نکالنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ الیکشنز ہوتے ہیں لوگوں کو حق دینے کے لئے لیکن سندھ میں انتخابات ہونے کا بنیادی مقصد لوگوں کو محروم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں مقامی آبادی کی گنتی ٹھیک نہیں ہے جبکہ حلقہ بندیوں کے دوران 70 یونین کونسلز کم کردی گئی ہیں جبکہ سندھ حکومت نے 53 یوسیز کی کمی کو مانا ہے ۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں 90 ہزار ووٹوں پر ایک یونین کونسل بنایا گیا ہے جہاں ایم کیو ایم اور اردو بولنے والوں کا زیادہ اسررسوخ ہے جبکہ دوسری یونین کونسل 15 ہزار ووٹون پر بنائی گئی ہے اور دونوں یوسیز کو برابر فنڈ ملیں گے جس میں انصاف ہونا ناممکن ہے ۔

ان کا کہنا تھا ک اس صورتحال میں میری پاکستان کے تمام اداروں بالخصوص میڈیا سے گزارش ہے کہ سندھ کے اربن سینٹرز کے مسائل کو سمجھا جائے ورنہ اگر لاوا پھٹا تو بلوچستان جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج الیکشن میں ہوتے تو بیس لاکھ ووٹ ہوتے لیکن آج تمام پارٹیز کے ووٹ ملا کر گیارہ لاکھ ہیں اور 2015 میں 11 لاکھ ووٹ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ تمام جماعتیں انتظار کر لیتی تو کراچی کو نئی حلقہ بندی کے بعد اسکے حقوق مل جاتے

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے ترپن حلقے دوبارہ شامل کیے جائیں، کراچی کو حق مل گیا تو ہماری جیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ نئی حلقہ بندی کے بعد الیکشن کالعدم قرار دیا جائے اور نیا الیکشن ایک ماہ میں کروایا جائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ملک کہاں جارہا ہے کسی کو کوئی فکر نہیں، مصطفیٰ کمال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر