Advertisement

کراچی پولیس نے اسمارٹ کار تیار کر لی

اسمارٹ کار

کراچی پولیس نے اسمارٹ کار تیار کر لی

کراچی پولیس میں اصلاحات اور جدت پر تیزی سے کام جاری ہے، پولیس نے اسمارٹ کار تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کار تیار کر لی گئی ہے جو جلد سڑکوں پر دکھائی دے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کار کی چھت پر ہائی ریزولوشن ریوالونگ کیمرہ نصب ہے۔ اسمارٹ کار پر لگا کیمرہ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسلک ہوگا۔

مزید پڑھیں: لاہور پولیس نے شہریوں کے تحفظ سے ہاتھ اٹھا لیے

کار میں وائر لیس سسٹم کے علاوہ تلاش اور تصدیقی  ڈیوائس بھی موجود ہوگی۔ اسمارٹ کار میں دو افسر تعینات ہوں گے  جن میں سے ایک افسر خود گاڑی ڈرائیو کرے گا جبکہ  ایک افسر کی باڈی پر بھی کیمرہ نصب ہوگا۔ اسمارٹ کار پر تعینات افسران تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق ہوں گے۔

Advertisement

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلی اسمارٹ کار ڈیفنس تھانے کے حوالے کی جائے گی۔ تلاش ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کو چیک کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تصدیق ایپ کا فیصلہ پوش علاقوں کے گھروں میں چوری کی وارداتوں اور ان میں اکثر گھریلو ملازمین کے ملوث ہونے پر کیا گیا۔ تصدیق ڈیوائس کے ذریعے ڈور ٹو ڈور جاکر گھریلو ملازمین کے کوائف حاصل کر کے ان کی تصدیق کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ریلوے کو ای پولیسنگ کی ضرورت ہے

پہلے مرحلے میں کلفٹن ڈویژن کو اسمارٹ کاریں فراہم کی جائیں گے۔شاہراہ فیصل پر گشت کے لیے بھی اسمارٹ کار استعمال کی جائے گی۔ مرحلہ وار پورے شہر کے تھانوں کو اسمارٹ کار فراہم کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  رفتہ رفتہ پرانی اور بوسیدہ پولیس موبائلوں کو آف روڈ کیا جائے گا۔صرف شہر کے مضافاتی علاقوں میں پولیس موبائیلیں استعمال کی جائیں گی۔ یہ اقدام تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کا تسلسل ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version