Advertisement

ملک کو اس وقت بحران سے نکالنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال

بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا پھل ملنے والا ہے، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت بحران سے نکالنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان  نے کہا ہے کہ الیکشن اس لئے ہوتے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکے لیکن اپنی انا کے چکر میں ملک کے ساتھ نا انصافی نہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کہاں جارہا ہے کسی کو کوئی فکر نہیں، مصطفیٰ کمال

انہوں نے اپیل کی کہ اقتدار میں موجود لوگ کراچی کو اس کا حق دیں کیونکہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا ۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ورلڈ بینک کی امداد صرف پاکستان کو وینٹی لیٹر پر رکھ سکتی ہے لیکن کراچی کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں یہ شہر 8 ہزار ارب سالانہ کما کر دے سکتا ہے ۔

Advertisement

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آج حلقہ بندیاں صحیح کر لیں کل الیکشن کرا لیں تاہم بلدیاتی الیکشن لڑنا یا بائیکاٹ کرنا اس سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

مصطفیٰ کمال کا پی ایس پی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان 

مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ان کو امن کے ساتھ اپنے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑے گا، آپ نے دیکھ لیا کہ پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، پیپلز پارٹی 15 سالوں سے کچھ نہیں کرسکی، اس شہر کو پہلے بھی بنایا تھا دوبارہ بھی بنائیں گے۔

کراچی کی حلقہ بندیاں درست کی جائیں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کراچی کی حلقہ بندیاں درست کی جائیں۔

Advertisement

بیرسٹر فروغ نسیم نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں فیصل سبزواری، وسیم اختر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی کے حقوق کی بات کررہے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت سندھ حکومت نے حلقہ بندیاں کیں۔

فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ووٹ بنک پر 90 ہزار کی یوسی بنائی گئی، جہاں ایم کیو ایم کا ووٹ نہیں وہاں تیس ہزارکی یوسی بنائی گئی۔ ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں پر دھاندلی کو چیلنج کیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت، الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کو کہا۔   ہائی کورٹ میں گئے تو عدالت نے کہا کہ آپ تاخیر سے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ بلدیاتی نظام میں بہت خامیاں موجود ہے، مصطفیٰ کمال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version