Advertisement

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے فواد چوہدری کے متعلق دیئے جانے والے بیان پر معذرت کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید ایڈوکیٹ کو ٹیلی فون کیا گیا ہے۔

دوران گفتگو پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور انکے خاندان سے برسوں پر محیط نہایت احترام و عقیدت کا رشتہ ہے، کل کے نادانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلِ خانہ کے جذبات مجروح ہوئے، جس پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری و جھوٹے پرچے کا اندراج نری سفاکیت، نہایت قابلِ مذمت ہے اور اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، فواد چوہدی اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

اس موقع پر فیصل فرید ایڈووکیٹ  کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ ہمیں شرمندہ کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ بڑے ہیں، میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے اور نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی دائم سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version