Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب؛ پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے ناموں پر اعتراضات چیف الیکشن کمشنر کو بجھوا دیے

Now Reading:

پنجاب؛ پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے ناموں پر اعتراضات چیف الیکشن کمشنر کو بجھوا دیے
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے سیکورٹی واپس لے لی گئی

پنجاب میں نگران حکومت کیلئے نامزد کردہ افراد کی اہلیت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن کے ناموں پر اعتراضات چیف الیکشن کمشنر کو بجھوا دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن کے ناموں پر اعتراضات مفصل شواہد و دستاویز کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنر کو بجھوا دیے۔

اعتراضات تحریک انصاف کے اراکین راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت کی جانب سے بھجوائے گئے۔

اعتراضات میں پی ٹی آئی نے کہا کہ قائدِ حزب اختلاف نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے محسن نقوی اور احمد چیمہ کے نام تجویز کئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے احمد نواز سکھیرا اور نوید چیمہ کے نام پیش کئے، نگران وزیر اعلیٰ کے تعین کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ رہا۔

پی ٹی آئی کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کیلئے تجویز کردہ شخصیت کی غیرجانبداریت، ساکھ اور صلاحیت تقرری کا بنیادی تقاضا ہیں، حزبِ اختلاف کی تجویز کردہ شخصیات ان تمام خواص سے محروم ہیں، محسن نقوی رجیم چینج سازش کے اہم اور متحرک کردار کے طور پر شہرت رکھتے ہیں، محسن نقوی کے زرداری کے ہمراہ سیاسی وفاداریاں خریدنے جیسے قبیح عمل میں کردار کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

Advertisement

ضرور پڑھیں؛ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا

تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں سے ان کی قربت، سیاسی سرگرمیوں میں ان کی شرکت بھی ڈھکی چھپی نہیں، محسن نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب سے خاندانی نسبت بھی رکھتے ہیں، محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مابین سیاسی و نجی مخاصمت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں، محسن نقوی درکار انتظامی مہارت و تجربے سے بھی یکسر محروم ہیں، واضح سیاسی وابستگی سے انکی غیرجانبداریت مکمل طور پر شکوک و شبہات کی زد میں آتی ہے۔

پارٹی کا کہنا تھا کہ احد چیمہ شہباز شریف سے قربت و وابستگی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، احد چیمہ شہباز شریف کے ہمراہ نیب کے کئی ایک مقدمات میں شریکِ الزام ہیں، احد چیمہ کے خلاف 17 کنال کے پلاٹ کی ایک مشہور انکوائری بھی چل رہی ہے، کنال کے اس پلاٹ کی ادائیگی ”اسد طور پگانوالہ“ نامی شخص کے اکاؤنٹ سے کی گئی جس سے احد چیمہ کا سرے سے تعلق نہیں۔

تحریک انصاف نے کہا کہ جونیئر افسر ہونے کے باوجود شہباز شریف کی احد چیمہ پر نوازشات کی داستان طویل ہے، شہباز شریف نے احد چیمہ کو 18 اور 19 گریڈ کا افسر ہونے کے باوجود پہلے سیکرٹری تعلیم اور پھر ایل ڈی اے کا ڈی جی لگایا، گریڈ 19 میں ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد شہباز شریف نے احد چیمہ کو بطور وزیراعظم اپنا مشیر مقرر کیا، شہباز شریف سے غیرمعمولی قربت اور ان گنت نوازشات کی موجودگی میں احد چیمہ بھی نگران وزیراعلیٰ کے منصب کیلئے یکسر غیرموزوں ہیں۔

پارٹی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے بہترین ساکھ، صلاحیت اور تجربے کی حامل شخصیات کے نام تجویز کئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی تاریخ کے سب سے بڑا وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام
وزیراعظم کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
ملک دشمن عناصر کا ایک اور وار؛ بلوچستان میں 7 نہتے پاکستانیوں کا قتل
اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر