پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ عوام کی خدمت کرنے سے زیادہ عمران خان سے بغض کرنے پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، نااہل حکومت اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے انتقامی کارروائیوں کا سہارا لے رہی ہے، تحریک انصاف کے دور میں کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا گیا، پی پی اور ن لیگ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر قائم کئے۔
شاہ محمود نے کہا کہ جو آج کل شیرو شکر ہیں، عوام ان کی چالوں میں نہیں آئیں گے، حکومت کو بہت سمجھایا مگر حکومت ضد اور ہٹ دھرمی پر اتری ہوئی ہے، اگر ہٹ دھرمی ختم نہ کی تو نقصان ہو سکتا ہے، ملک کو افراتفری سے نکالنے کا واحد حل انتخابات ہیں، انتخابات واحد راستہ ہیں جن پر چل کر ملک سے افراتفری ختم کی جا سکتی ہے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی جدوجہد کر رہی ہے، تحریک انصاف افراتفری نہیں چاہتی، ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں، حکومت کی توجہ عوامی مسائل حل کرنے کی طرف نہیں، پی ڈی ایم کی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے، یہ لوگ کسی بھی قسم کا فیصلہ نہیں کر سکتے، پی ڈی ایم اتحاد میں یکسوئی نظر نہیں آرہی، صرف عمران خان کیخلاف بغض میں یکسوئی دیکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 64 فیصد اسمبلی کی نشستیں خالی ہو چکی ہیں، آئین کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں 90 دن میں انتخابات ہونے چاہیں۔
ضرور پڑھیں؛ آئین میں درج قائد حزب اختلاف کی تشریح آج دفن ہوگئی، شاہ محمود قریشی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News