Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں آنے والے نئے کورونا ویرینٹ کا تعلق چین سے ہے، ماہر معتدی امراض

Now Reading:

پاکستان میں آنے والے نئے کورونا ویرینٹ کا تعلق چین سے ہے، ماہر معتدی امراض
کورونا

پاکستان میں رواں ہفتے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے  کم از کم 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن کا تعلق کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔

اس حوالے سے ماہر معتدی امراض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنے والا ایکس بی بی ویرینٹ وہی ہے جس کے کیسز چین میں ظاہر ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہےکہ اوومی کرون کے نئے ویرینٹس آتے رہیں گے اور پرانے ویرینٹ کی جگہ لیتے رہیں گے اور نئے آنے والے ویرئینٹس اور سب ویرینٹس پہلے والے سے زیادہ فعال ہوتے ہیں اور زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے نئے ویرینٹ نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا میں اس سے اگلا ویرئینٹ ایکس بی بی 1.5 شروع ہوچکا ہے اور ان حالات میں ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ وائرس کو سرحدوں پر روکنا بہت مشکل ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر رانا جواد اصغر نے بتایا کہ وائرس کو ملک میں آنے سے نہیں روکا جاسکتا تاہم احتیاطی تدابیر کے زریعے اس سے بچا جاسکتا ہے تاہم جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسین لگوائیں اور جن لوگوں نے بوسٹر لگوانے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن بیماری کو نہیں روک سکتی مگر اس سے بیماری کی شدت میں کمی اور اموات کو کم کیا جاسکتا ہے تاہم گھروں میں وینٹیلیشن اور باہر ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

یہ بھی پرھیں: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

کورونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی اور ایکس بی بی 1 کے کیسز کراچی میں رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے  6 کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق آغا خان لیبارٹری میں کی گئی ہے۔

Advertisement

محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ 3 کیسز کا تعلق ڈی ایچ اے ، 1 شادماں ، 1 طارق روڈ اور 1 کراچی کے نامعلوم علاقے سے ہے۔

دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے  نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹس اور باڈرز پر کورونا مانیٹرنگ مزید بڑھائی جائے اور نئے کورونا ویریئنٹس سے متعلق خفاظتی تدابیر پر لوگوں کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر