Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کے ترقیات منصوبوں سے سینٹرل میں انقلاب آیا ہے، شہلا رضا

Now Reading:

پیپلز پارٹی کے ترقیات منصوبوں سے سینٹرل میں انقلاب آیا ہے، شہلا رضا
شہلا رضا

شہلا رضا کا خطاب

صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ترقیات منصوبوں سے سینٹرل میں انقلاب آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سینٹرل میں صحت اور پانی سیوریج کے کام کر رہی ہے جبکہ پی پی کے ترقیات منصوبوں سے سینٹرل میں انقلاب آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو وطن میں نہیں آنے دینگے جو نفرت کی بات کرتے ہیں، پاکستان میں وہ رہے گا جو پاکستان کی بات کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی چاروں صوبوں کی زنجیر بناکر چل رہی ہے جبکہ وہ دہشتگرد جو پی پی جو دھمکیاں دے رہے ہیں انکو ہم نے آئینی جھٹکے سے بھگا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اخلاقیات ہماری سیاست کا پہلا درس ہے، شہلا رضا

Advertisement

شہلا رضا نے کہا کہ شہر میں صوبائی اور بلدیات کی حکومت ترقیاتی کام کرتے ہیں، ایسے ہی وفاقی حکومت کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں کے فنڈز تبدیلی والوں کو ملے لیکن کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے 1100 ارب اور 162 ارب کے اعلانات تبدیلی والوں نے کیے لیکن وہ کراچی کے وہ اعلان کیے گئے پیسے کہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ وومن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تیزی سے کام کررہا ہے، شہلا رضا

صوبائی وزیر شہلا رضا نے مزید کہا کہ 15 جنوری کو جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہیں، عوام تیر پر ٹھپہ ماریں اور پی پی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر