Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹریننگ فراہم کرنا ترجیح ہے، احسن اقبال

Now Reading:

چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹریننگ فراہم کرنا ترجیح ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹریننگ فراہم کرنا ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت انجینئیرنگ شعبے میں نصاب کی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی یونیورسٹیوں میں انوویشن ایکو سسٹم بنانے کی اشد ضرورت ہے، انجینئیرنگ یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس کو نئے تکنیکی ہنروں سے آراستہ کرنا یونیورسٹیز کا فرض ہے، پاکستان انجینئیرنگ کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن باہمی اشتراک سے انجینئیرنگ کے تعلیمی نصاب کو عالمی رجحانات سے ہم آہنگ کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قوموں کی بقا کا دارومدار انکی  کلاس رومز اور لیبارٹریز میں صلاحیت پہ ہے، یو ای ٹیز کے لئے 6 ارب روپے کی لاگت سے لیبارٹریوں کو جدید بنانے کا منصوبہ منظور کیا، یو ای ٹی کو انجینئیرنگ کی دنیا میں عالمی برانڈ بنائیں گے، چوتھے صنعتی انقلاب کیلئے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹریننگ فراہم کرنا ترجیح ہے، یونیورسٹیز اور انڈسٹری کا تعاون ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، انجینئیرنگ یونیورسٹیوں کی فنڈنگ ان کی ریسرچ اور کارکردگی کی بنیاد پہ کی جائیگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ یونیورسٹیز کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سروس میں بھی کردار ادا کرنا چاہیے، مسلمانوں کے عہد رفتہ سے سبق لیتے ہوئے مشاہدہ اور تحقیق کی صلاحیتیں پیدا کرنا ہیں، یونیورسٹیز کو اچھی کارپوریٹ گورننس کے معیار پہ منظم ہونا ہو گا، فارغ التحصیل طلباء ماہر انجینئیر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہتر ین شہری بھی بن کر نکلیں، انجینئیرنگ کے نصاب میں وسعت پیدا کر کے غیر تکنیکی مضامین بھی نصاب میں شامل کیے جائیں۔

ضرور پڑھیں؛ دنیا ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، احسن اقبال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر