سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت
مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان نادر مگسی کی ہلاکت کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چالان پیش کرنے پر حکمِ امتناع ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان نادر مگسی کی ہلاکت کے کیس سے متعلق ایک وقوعہ کے دو مقدمات کے اندارج کے خلاف پولیس اہلکاروں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نامزد پولیس اہلکاروں کے خلاف چالان جمع کرانے کی اجازت دے دی۔
ڈی آئی جی ساوتھ عرفان بلوچ نے عدالت میں کہا کہ جعلی مقابلے کے مقدمے کا چالان جلد متعلقہ عدالت میں پیش کردیں گے۔
عدالت میں ڈی آئی جی ساوتھ نے موقف اختیار اپنایا کیا کہ تحقیقات کے بعد پولیس پارٹی کے خلاف درج دوسرا مقدمہ ختم کررہے ہیں، وقوعے سے متعلق پہلے مقدمے میں ہی تمام ملزمان کو چالان کیا جارہا ہے۔
عدالت نے پولیس استدعا پر چالان پیش کرنے سے متعلق حکم امتناع ختم کر کے درخواستوں کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس پارٹی نے جعلی مقابلے کا مقدمہ درج کر کے مقتول کو ملزم قرار دے دیا تھا۔
کیس میں سابق ایس ایچ او پیرآباد، نظار عالم نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے جبکہ ایس ایچ او پیر آباد نظار عالم و دیگر پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
مدعیہ مقدمے کے مطابق 2 ستمبر کو صبح پانچ بجے پولیس والے میرے بیٹے نادر مگسی کو گھر سے گرفتار کرکے لے گیے تھے اور 9 بجے ہمیں چھپیا ایمبولینس والوں نے بتایا کہ میرا بیٹا نادر مگسی ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پیر آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
