
عمران خان کا انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان
سابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کی عوام کو ملک کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازش کے متعلق آگاہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے بتایا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کا مقصد عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اپاہج بنانا بھی تھا اور اس سازش پر نواز شریف اور اسحاق ڈار تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جتنا سچ چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے اتنا ہی قاتل اپنے آپ کو بےنقاب کر رہے ہیں تاہم آج شام 5 بجے چئیرمین پاکستان کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازش سے قوم کو آگاہ کریں گے۔
آج شام 5 بجے چئیرمین پاکستان کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازش سے قوم کو آگاہ کریں گے. رجیم چینج آپریشن کا مقصد عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اپاہج بنانا بھی تھا. اس سازش پر نواز شریف اور اسحاق ڈار تیزی سے کام کر رہے ہیں.
Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 5, 2023
نواز شریف اور مریم نواز کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے سوئٹزرلینڈ کن سرجریز اور کن بینک اکاؤنٹس کے لیے مشہور ہے. بھگوڑوں کا یہ خاندان پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، لیکن آج تک اس وطن سے مخلص نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں بھی ایک اسپتال بنایا لیکن وہاں سے بھی علاج نہیں کروا سکتے اور پچھلے 40 سال کسی نا کسی صورت میں اقتدار کے مزے لینے کے باعث فرعونیت اس خاندان کے سر پر سوار ہو چکی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ جہاں سے مرضی کان پکڑلیں، مسائل کا حل صرف الیکشن ہے، عمران خان
انہوں نے مزید کہا کہ اب جب بھی الیکشن ہوں گےعوام انہیں دوبارہ زمین پر لائےگی. اس ملک پر حکمرانی اس ٹھگنی کا خواب ہی رہےگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بول نیوز کے وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ مذہبی منافرت میں حملہ ہوا لیکن میں نے تبھی کہا تھا کہ یہ سازش ہے، کل میں خود پریس کانفرنس کروں گا اور بہت سے حقائق سے پردا اٹھاوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News