Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمجھ نہیں آرہا الیکشن کمیشن کس نتیجے پر پہنچے گا، سعید غنی

Now Reading:

سمجھ نہیں آرہا الیکشن کمیشن کس نتیجے پر پہنچے گا، سعید غنی
سعید غنی

سمجھ نہیں آرہا الیکشن کمیشن کس نتیجے پر پہنچے گا، سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آرہا الیکشن کمیشن کس نتیجے پر پہنچے گا۔

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں کراچی بلدیاتی انتخابات پر سماعت تھی، سمجھ نہیں آرہا اتنا وقت کیوں لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی درخواست تھی کہ 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کرائی جائے، الزام لگا کہ آر اوز نے 6یوسیز کا نتیجہ تبدیل کیا، جماعت اسلامی کو اختیار نہیں کہ امیدوار کی جگہ پر کیس کریں۔

سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم سے اتفاق کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو ممکن بنایا، 3 یوسیز میں دوبارہ گنتی ہوئی 2پی پی ایک جماعت اسلامی جیتی، دوبارہ گنتی کی بات کرتے ہیں ہارنے پر الزام لگاتے ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ہم نے کہا ای سی دوبارہ گنتی کرا دے نتیجہ مانیں گے، 6 کے بعد جماعت اسلامی نے 3 یوسیز کی مزید درخواست دی، 3 یوسیز وہ تھیں جہاں آر او نے جماعت اسلامی کو کامیاب قرار دیا۔

صوبائی وزیر نے کہا ہکہ ہمارے وکیل نے پہلی پیشی میں کہا کہ چھ یوسیز میں  دوبارہ گنتی کرائی جائے، ہمارے وکیل کی یہ راۓ تسلیم نہیں کی گئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیل نے کہا درخواست گزار خود امیدوار نہیں، قانون کے مطابق درخواست گزار کا امیدوار ہونا لازمی ہے، ہمارے وکیل نے کہا یہ غیر قانونی حرکت ہے۔

Advertisement

سعید غنی نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں معلوم الیکشن کمیشن کیسے کسی نتیجے پہ پہنچے گا، جس کے خلاف فیصلہ آئے گا وہ پھر عدالت میں چلا جائے گا، ہمارا موقف ہے کہ تمام کیسز الیکشن ٹریبونل میں جانے چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امریکی حملوں کی مذمت
امریکی یا اسرائیلی حملوں کیلئے اپنی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کا واضح مؤقف
جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت
شہر قائد کا مطلع مکمل ابر آلود، موسم خوشگوار
بھارتی وزیر داخلہ کا سندھ طاس معاہدے پر بیان، پاکستان کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر