وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں اشیاء کی قیمتیں کم ہوں گی۔
مصدق ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد غریب لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے، ملک میں تفریق بوجھ اضافی غریب پر ڈالا گیا اسے مستقبل میں ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے نہیں پرانے پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ملک پر ایک ہزار لوگ قابض ہیں، حکومت کا اعلان ہے کہ غریب کیساتھ کھڑی ہے۔
امیروں کو گیس کی قیمت زیادہ دینا ہوگی
انکا کہنا ہے کہ ہم نے آج دو مختلف پاکستان کو علیحدہ کردیا ہے آج کے بعد گیس کی قیمت غریب کے لئے الگ ہوگی، امیروں اور غریبوں کے لیے الگ الگ ٹیرف ہوگا، ملک کے 59 فیصد کے گیس کا ٹیرف کم کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ امیروں کو گیس کی قیمت زیادہ دینا ہوگی، امیروں کو گیس استعمال کرنے کے لیے 3گنا زیادہ پیسے دینے ہوں گے، امیروں کے لیے بجلی بھی مہنگی ہوگی، غریب پر نہیں طاقتور کو ٹیکس کیا جائے گا۔
مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم کا حکم ہے جتنی نئی گیس ملے وہ پاور کو دیں، ایل این جی گیس سے ایک یونٹ 26 روپے کا بنتا ہے، اب فیصلہ کیا ہے نئی آنے والی گیس کو کارخانوں کو 26 روپے سے کم کر کے 7 روپے دیں گے۔
عمران خان چاہتے ہیں انہیں کوئی جیل میں نہ ڈالے
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود اپنے گھر میں بیٹھا ہے، کہتا ہے میرے گھر کے باہر آجاؤ کہیں مجھے گرفتار نہ کرلیں۔ عمران خان لوگوں کے بچوں کو جیل بھیجنے کی بات کررہا ہے، عمران خان چاہتے ہیں انہیں کوئی جیل میں نہ ڈالے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سے وزارت کی ذمہ داری دی تو سمجھ آئی عمران خان ٹھیک کہتے ہیں ایک نہیں دو پاکستان ہیں، ایک بلکتے بچوں کے باپ کو جیل میں ڈال دیا جاتا تو دوسرے پاکستان میں ہیرو کی چوری پر گھر میں مزے کررہا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری طبقے کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، مصدق ملک
انکا کہنا ہے کہ فونٹ استعمال کرنے پر مریم نواز کو 7سال کی قید ہوئی، ن لیگ کی سینئر قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نااہل کیا اور دوسرے پاکستان میں چار سو پچاس کنال کی جگہ لینے والا اور دو سو پچاس ملین کا فائدہ پہنچانے والا آرام سے بیٹھا ہے۔
خواجہ آصف میرے لیڈر ہیں
مصدق ملک نے کہا کہ خواجہ آصف میرے لیڈر ہیں لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں کررہا، ڈیفالٹ تب ہوتا ہے جب پیسے نہ دے سکیں اور پیسے آئی ایم ایف کو نہ دے سکیں تو تب یہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ اور ایگزیکٹو میں مسئلہ ہے تو آئندہ چند دنوں میں مسئلہ حل ہوجائے گا، جب سے آئے ایک بھی میٹر نہیں لگا اگر لگا تو سامنے لے آئیں، میٹر اس لئے نہیں لگایا کہ گیس ہے ہی نہیں جس قیمت پر گیس ملتی ہے تو وہ افورڈ نہیں کر سکتے، ملک سبسڈی کی وجہ سے برباد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News