
بلدیاتی الیکشن، سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری
کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کمیٹی درخواست گزاروں، ریٹرننگ و پریزائیڈنگ افسران کے جمع کروائے گئے ریکارڈ و دستاویزات کا جائزہ لے گی ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جھوٹ بولنے پر نوکری جا سکتی ہے، جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر
خیال رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کو 28 فروری سے قبل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل راچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اس موقع پر ریٹرننگ اور پرائزینڈنگ افسران الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور ایک پریزائیڈنگ افسر بتایا کہ مختلف فارمز کی اصل کاپی اپنے پاس نہیں رکھی ہے جبکہ ایک اور پریزائیڈنگ افسر میں نے پہلی دفعہ انتخابات میں ڈیوٹی دی ہے، اچانک معلوم ہوا کہ الیکشن کمیشن میں ڈیوٹی لگائی گئی۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسران دیکھ بھال کر جواب دیں، جھوٹ بولنے پر نوکری جا سکتی ہے، جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے، ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائے گئے اور لولنگ ایجنٹس کو دئیے گئے فارمز میں فرق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آئین، قانون اور عدالتی احکامات کا پابند ہے، چیف الیکشن کمشنر
بعدازاں الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت اٹھائیس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسران کو آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News