Advertisement
Advertisement
Advertisement

مینڈیٹ کے تحفظ کے بغیر بات چیت ممکن نہیں، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

مینڈیٹ کے تحفظ کے بغیر بات چیت ممکن نہیں، حافظ نعیم الرحمان
کراچی

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ کے تحفظ کے بغیر بات چیت ممکن نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ہماری پوری فائلیں موجود ہیں، یہ نہیں کہا جاسکتاچھوڑیں اور آگے بڑھیں۔

چند یوسیز کا نہیں کراچی کے مستقبل کا معاملہ ہے

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آخری وقت تک ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی، کراچی کے عوام نے بھرپور طریقے سے ووٹ کاسٹ کیا۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی، چند یوسیز کا نہیں کراچی کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی پوری کوشش تھی انتخابات نہ ہوں، بلدیاتی انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن کو سراہتے ہیں۔

Advertisement

شہر پر توجہ دی گئی ہوتی تو ملک معاشی مسائل کا شکار نہ ہوتا

انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے 1100ارب پیکج کا اعلان ہوا مگر عمل نہیں ہوا، گرین لائن، ریڈ لائن سمیت ہر منصوبے میں کرپشن ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی امیر کا کہنا ہے کہ کراچی دشمنی حقیقت سندھ اور پاکستان سے دشمنی ہے، شہر پر توجہ دی گئی ہوتی تو ملک معاشی مسائل کا شکار نہ ہوتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا کہ ماضی کی طرح نئی مردم شماری میں بھی جعلسازی کے منصوبے بن رہے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے طویل اور قلیل مدتی پالیسی بنانا ہوگی، بڑی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کوئی جماعت کراچی کو اپنا گھر نہیں سمجھتی، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ قومی سلامتی معیشت سے جڑی ہے، معیشت اور سیکیورٹی پر کوئی بیٹھنے کو تیار نہیں ہوتا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے لیے معیشت اہم نہیں، معیشت کے اسٹیک ہولڈر صنعت کار ہیں، صنعتوں میں لاکھوں لوگ کام کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی اخبار کا ایف 35 جنگی جہاز گرانے میں پاکستان کے کردار کا دعوٰی، حقیقت یا فریب
ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، وزیرِاعظم
سعودی عرب میں 18 پاکستانی عازمینِ حج انتقال کر گئے، جنت البقیع میں تدفین
اگر مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف
کراچی میں آج موسم شدید گرم، 16 جون کو بارش ہوگی، محکمہ موسمیات
ملکی فضاؤں میں لڑاکاطیاروں کی پروازیں شروع ،فضائی و سرحدی نگرانی بڑھادی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر