وزیراعظم کا پاکستان کی فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور حکومت دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کا ر لائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے بعد ہربارطعنہ ملتا ہے وفاق ساتھ نہیں دے رہا ہے جبکہ 2010 سے اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 417 ارب دیئے جاچکے ہیں، وہ کہاں گئے؟ اس کاآڈٹ ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ اختلافات بھلا کر ملکر قوم کو یکجا کرنا اور آگے بڑھنا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں، وقت کی ضرورت ہے وفاق اور صوبے ملکر اس کی اونر شپ لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تنقید برائے تنقید سے پرہیز کرنا ہوگا کیونکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی متحد ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، چیلنجز کے باوجود دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں اور بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سانحہ پشاور کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ شہداء کے لواحقین کو 20 لاکھ اور زخمیوں کو5 لاکھ روپے دیئے جائینگے۔
انہوں نے بتایا کہ چاروں صوبے ملک کی اہم اکائیاں ہیں، کے پی میں کوئی شہید ہوتا ہے تو وہ بھی پاکستانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاورکے حقائق تسلیم کرتے ہیں، حملہ آور چیک پوسٹ سے گزر کر مسجد میں داخل ہوا اور 30 جنوری کو پولیس لائنز دھماکے میں 85 نمازی شہید ہوئے لیکن واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر الزام تراشیاں قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سانحہ پشاور پر اشکبار ہے، سیکیورٹی میں کوتاہی قابل افسوس ہے، تحقیقات ہونگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
