ریلوے منصوبے میں تاخیر سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، امتیاز شیخ
صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سولر انرجی سب سے زیادہ سندھ میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سستی بجلی بھی دے سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے سندھ میں بڑی نعمتیں عطا کی ہے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ سولر انرجی سب سے زیادہ سندھ میں ہے، کوئلے سے سستی بجلی پیداوار کر سکتے ہیں، گیسفیکشن پر بھی کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سیمینار سے جو تجویز ہیں، اس پر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملیر اور کیماڑی میں بھی سولر پارک بنائیں گے جس پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، اسلام کوٹ کو مفت بجلی دی ہے، پوری تحصیل کو مفت بجلی دیں گے، پرائسنگ کا فریم ورک بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
