Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرضی کے نتائج دینے ہیں تو الیکشن نہ کرائیں، علی زیدی

Now Reading:

مرضی کے نتائج دینے ہیں تو الیکشن نہ کرائیں، علی زیدی
علی زیدی

مرضی کے نتائج دینے ہیں تو الیکشن نہ کرائیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ مرضی کے نتائج دینے ہیں تو الیکشن نہ کرائیں۔

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ایک خط لکھا تھا، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جو تماشا ہوا سب نے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر خبر چلی کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مذکرات کے بعد الیکشن باکسز واپس کیے گئے، پیپلزپارٹی نے پہلے بہانہ بنا کر بلدیاتی الیکشن ملتوی کیا، ایم کیو ایم کے احتجاج کے بعد پھر الیکشن کروایا گیا۔

علی زیدی نے کہا کہ کئی یوسیز ایسی ہیں جہاں فارم 11 کے مطابق پی ٹی آئی جیتی ہے، ایک یو سی تو ایسی ہے جہاں 700 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ کل ووٹرز ہی 1100 تھے۔

امید ہے الیکشن کمیشن انصاف فراہم کرے گا

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پورا الیکشن آر اوز نے مینیج کیا ہوا تھا، اگر ایسے ہی کرنا ہے تو پھر اتنا خرچ کر کے الیکشن کروانے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے نتائج روک کر 22فروری کو طلب کیا ہے، ہم الیکشن کمیشن سے امید کرتے ہیں کہ یو سیز کے الیکشن میں انصاف کرے گی۔

Advertisement

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار معیشت کے گرونانک بن کر آئے تھے  اور اب انہوں نے کہا ہے معیشت کا تحفظ اللہ تعالیٰ کرے گا۔

علی زیدی نے کہا کہ یہ لوگ نہیں جانتے کہ حکومت کیسے چلے گی اور حکومت چلانی کیسے ہے، پاکستان کی اکنامک صورتحال کے متعلق ان کو کچھ نہیں معلوم ہے، ان کی کوئی اسٹڈی نہیں ہے اور نہ ان کے پاس کوئی پلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم آخری گیند تک لڑتے ہیں، علی زیدی

علی زیدی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے وزارت میں بڑے گونانک بن کر آئے تھے لیکن جب سے وہ آئیں ہیں معیشت کی تباہی ہوئی ہے اور اب کہتے ہیں کہاللہ پاکستان کی معیشت کی حفاظت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پورے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، معیشت پوری طرح بیٹھ گئی ہے، ایکسپوٹرز بھی سارے پھنسے ہوئے ہیں، ان لوگوں نے اس ملک کو ادھر لے جاکر کھڑا کردیا ہے جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ ہی نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: گرمی کی شدت میں کمی، سمندری ہوائیں مکمل بحال
آپریشن سندور میں شکست سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار: دی وائیر کا تجزیہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدرٹرمپ سے ظہرانے پر اہم ملاقات طے
معرکۂ حق: افواج پاکستان کی عظیم فتح پر پرجوش نغمہ جاری
ایران میں پھنسے پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے
پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر