Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیا چیئرمین راجا ریاض کی مشاورت سے لگایا گیا تو مسترد کردینگے، فواد چوہدری

Now Reading:

نیا چیئرمین راجا ریاض کی مشاورت سے لگایا گیا تو مسترد کردینگے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

ملک میں بڑا معاشی بحران سر اٹھا چکا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیا چیئرمین نیب راجا ریاض کی مشاورت سے لگایا گیا تو مسترد کردیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا ہونا چاہیے، نئے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے بعد چیئرمین نیب تعینات کریں۔

راجا ریاض اپوزیشن لیڈر نہیں، لوٹے ہیں

انہوں نے کہا کہ نیا چیئرمین نیب راجا ریاض کی مشاورت سے نہ لگایا جائے، راجا ریاض اپوزیشن لیڈر نہیں، لوٹے ہیں، انکی مشاورت سے چیئرمین تعینات کیا تو مسترد کردینگے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مترادف ہے، مریم نواز نے بلیک میلنگ کیلئے سیل قائم کیا ہے، چیئرمین نیب پر کیسز کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا، عمران خان کے خلاف درج مقدمات پر ہنسی آتی ہے، عمران خان کو جو عدالت بلائے گی پیش ہوں گے۔

Advertisement

سپریم کورٹ ججز کے خلاف پروپیگنڈے پر نوٹس لیں

انکا کہنا ہے کہ ن لیگ ججز کی تقسیم پر پروپیگنڈا کررہی ہے، سپریم کورٹ ججز کے خلاف پروپیگنڈے پر نوٹس لیں، سپریم کورٹ ن لیگ کے پروپیگنڈے کا جواب دے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، عدلیہ کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں، اس مہم پر پی ٹی آئی بھرپور مخالفت کرے گی، عدلیہ کےعلاوہ کسی سے امید نہیں ہے۔

محسن نقوی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہیں نیوٹرل ہوں

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کل قومی اسمبلی سےآئی ایم ایف بجٹ پاس ہوا، 61 ارکان نے170 ارب کے ٹیکس کی منظوری دی، منی بجٹ کی منظوری کیلئے کورم مکمل نہیں تھا، 61ارکان نےمنی بجٹ منظورکیا، 61ارکان ولن ہیں،تصاویرجاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے آنے کے بعد 700 تبادلے ہوئے، پیسے لے کر تقررو تبادلے کیے گئے، نگراں کابینہ میں بہت سے لوگ پیسے دے کر شامل ہوئے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے تقرری کے دوران لندن کے 7دورے کیے، محسن نقوی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہیں نیوٹرل ہوں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو صدر کا عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو صدارتی آرڈر پر عمل نہ کرنے کا کہا گیا، چیف الیکشن کمشنر بھی اب استعفیٰ دیں، اسپیکر کو منشی نہ بنائیں یہ بڑاعہدہ ہے۔

اعجاز چوہدری کی گفتگو

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف اعجاز چوہدری نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، آئین کے ساتھ کھلواڑ پر سب خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور نے زندہ دلی کا ثبوت دیا، نگراں حکومت پنجاب پی ڈی ایم کا بغل بچہ ہے، نگراں حکومت نے دفعہ 144نافذ کردی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، مال روڈ پر کل کے مظاہرے میں ہزاروں لوگ ہونگے۔

اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ ہر ضلع سے5 رہنما کارکنوں کے ساتھ جیل جائیں گے، 200ارکان نے رضاکارانہ گرفتاری کیلئے خود کو پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر