Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے پی سی ری شیڈول، وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

اے پی سی ری شیڈول، وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم

اے پی سی ری شیڈول کرنے کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت آل پارٹی کانفرنس ری شیڈول کی جائے گی جس سے قبل تمام  سیاسی رہنماؤں کے تحفظات دور کئے جائینگے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تحفظات دور کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سیاسی جماعتوں کو خود مدعو کرینگے جبکہ لیٹر ہیڈ پر دعوت نامہ سیاسی رہنماؤں کو بھجوایا جائے گا ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل

خیال رہے کہ وزیراعظم دورہ ترکیہ کے بعد اے پی سی کا شیڈول جاری کرینگے۔

وزیراعظم کا فوری ترکی جانے کا فیصلہ

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر ترکیہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،  وزیراعظم 8 فروری کو ترکیہ جائیں گے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم دورہ ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم ترک عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے دورہ ترکیہ کر رہے ہیں،  وزیراعظم کی ترک صدر سے انقرہ میں ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، آل پارٹیز کانفرنس موخر کردی گئی

اس سے متعلق  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث اے پی سی موخر کی گئی، وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت، ترکیہ کے عوام سے یکجہتی کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر